بھارت
دلی ائر پورٹ پر آسٹریلیائی خاتون مسافر کے زیورات چوری
نئی دلی12جنوری( کے ایم ایس)بھارتی دارلحکومت نئی دلی کےاندراگاندھی انٹرنیشنل ائر پورٹ پر ایک آٹریلیائی خاتون مسافر کے زیورات چوری کر لیے گئے ہیں۔
40سالہ ا کیشنی سنگھ کور کا کہنا ہے کہ ائر پورٹ کے انٹرنیشنل ٹرمنل سے ڈومیسٹک ٹرمنل جانے کے دوران ایکسرے چیک کے وقت اس کے ہیند بیگ سے زیورات اور 50ہزار روپے چرا لیے گئے ۔ خاتون ائر انڈیا کی پرواز سے سڈنی سے دلی آئی تھی۔ پولیس نے خاتون کی شکایت پر ائر پورٹ پر تعینات سینٹرل انڈسٹریل سیکورٹی فورس(سی آئی ایس ایف) اہلکاروں کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی ہے۔