بھارت

میزو رام میں کان بیٹھنے سے 17کان کن ہلاک ،متعدد لاپتہ

mizoram cycloneمیزورام:
بھارتی ریاست میزورام کے دارلحکومت آئیزول میں موسلا دھار بارش کے سبب ایک کان بیٹھنے سے کم سے کم 17کان کن ہلاک اور متعدد لاپتہ ہو گئے ہیں ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق آئیزول میں سمندری طوفان ریمل کی وجہ سے شدید بارشوں کے باعث مٹی کے تودے گرنے سے کان بیٹھ گئی ۔ حادثے میں 17افرادہلاک اور متعدد لاپتہ ہو گے ہیں۔ ڈی جی پی پولیس کے مطابق کان سے متعدد افراد کی لاشیں نکالی گئی ہیں جبکہ اب بھی بہت سے کان کن لاپتہ ہیں۔انہوں نے کہاکہ اب بھی کئی لوگ کان میں پھنسے ہوئے ہیں ۔
واضح رہے کہ سمندری طوفان ریمل اتوار کو شمال مشرقی بھارت اوربنگلہ دیش سے ٹکرایا تھا جس کے بعد دونوں ملکوں میں موسلادھار بارشوں کا سلسلہ جاری ہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button