بھارت

بھارت :بہار میں بجرنگ دل کے کارکنوں نے عامر خان کا پتلا نذرآتش کردیا

پٹنہ: بھارتی ریاست بہار میںبجرنگ دل کے کارکنوں نے ضلع ارریہ کے علاقے فوربس گنج میں احتجاج کرتے ہوئے گوری سپراٹ کے ساتھ بالی ووڈ اداکار عامر خان کے تعلقات پر ”لو جہاد“ کا الزام لگاتے ہوئے ان کا پتلا نذرآتش کردیا ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق زعفرانی اسکارف پہنے مظاہرین نے اداکار کے خلاف نعرے لگائے اور ان پر الزام لگایا کہ وہ ”بار بار ہندو خواتین سے شادی کر رہے ہیں۔“بجرنگ دل کے رہنما منوج سونی نے ایک ویڈیو بیان میں حکومتی مداخلت کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اداکارکا انتخاب ہندو سماج کی توہین ہے۔انہوں نے کہاکہ وہ ہمیشہ ہندو عورتوں میں پیار کیوں پاتا ہے؟ اپنی برادری میں کیوں نہیں؟مظاہرے میں شامل ایک خاتون نے کہا کہ اگر وہ سچا مسلمان ہوتا تو مسلمان عورتوں سے شادی کرتا۔سوشل میڈیا پران بیانات پر تنقید کی جارہی ہے ۔شہری حقوق کے حامیوں کا کہنا ہے کہ رضامندی سے بالغوں کے درمیان شادی ایک ذاتی معاملہ ہے جس کی آئین اور بالخصوص میرج ایکٹ میں اجازت دی گئی ہے۔ قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ کہ کوئی بھی قانون بین المذاہب شادیوں پر پابندی نہیں لگاتا۔عامر خان اور گوری سپراٹ نے ان الزامات کا کوئی جواب نہیں دیا اورنہ کسی قانونی کارروائی کا اعلان کیا۔”لو جہاد“ کی اصطلاح ہندو انتہاپسند تنظیمیں ان مسلمانوں کے لئے استعمال کرتے ہیں جو ہندو خواتین سے شادی کرتے ہیں ۔ہندو انتہاپسند اسے تبدیلی مذہب کی ایک منظم سازش قراردیتے ہیں۔ناقدین کا کہنا ہے کہ منظم تبدیلی مذہب کا کوئی ثبوت پیش نہیں کیاجارہا بلکہ یہ اصطلاح فرقہ وارانہ کشیدگی کو ہوا دینے کے لئے استعمال کی جارہی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button