بھارت

دنیا میں سب سے زیادہ غریب بھارت میں پائے جاتے ہیں

ملک کی40فیصد دولت ایک فیصد امیر شخصیات کے پاس ہے

نئی دہلی 17جنوری(کے ایم ایس)نئی دہلی کے ایک غیر منافع بخش ادارے آکسفیم انڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق دنیا کے سب سے زیادہ غریب لوگ بھارت میں رہتے ہیں جہاں ملک کی مجموعی دولت کا 40فیصد حصہ ایک فیصد امیر شخصیات کے قبضے میں ہے۔
رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ 50فیصد آبادی کے پاس ملک کی مجموعی دولت کا صرف ایک فیصد ہے ۔ آکسفیم کی رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ 2020میں بھارت میں ارب پتی افراد کی تعداد 102تھی جو 2021میں بڑھ کر 142اور2022میں166 ہوگئی ہے۔ اس کے برعکس ملک میں 22کروڑ 89لاکھ افراد غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں ۔ رپورٹ کے مطابق بھارت کے امیر ترین 21شخصیات کے پاس ملک کے 70کروڑ لوگوں سے زیادہ دولت پائی جاتی ہے۔ بھارت کے 100امیرترین شخصیات کے پاس 54ہزار ارب سے زائد روپے ہیں جبکہ دس امیر ترین افرادکے پاس 27ہزار ارب روپے ہیں۔رپورٹ کے مطابق سال 2021کے مقابلے میں ان امیر ترین شخصیات کی دولت میں 32.8فیصد اضافہ ہوا ہے ۔تجزیہ کاروں کے مطابق بھارت میں لوگوں کے درمیان معاشی عدم مساوات بہت زیادہ ہے جس کی وجہ سے غریب ، غریب تر اورامیر ، امیر تر ہوتے جارہے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button