بھارت
بھارتی تحقیقاتی ادارے نے خفیہ دستاویزات لیک کرنے پر آئی پی ایس افسر کو گرفتار کر لیا
نئی دہلی 18 فروری (کے ایم ایس)بھارت کے تحقیقاتی ادارے این آئی اے نے جمعہ کو اپنے سابق سپرانٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) اور انڈین پولیس سروس (آئی پی ایس)کے افسر اروند دگوجے نیگی کو خفیہ دستاویزات افشاءکرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا۔
این آئی اے کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ نیگی کو این آئی اے نے گزشتہ سال 6 نومبر کو درج کیے گئے ایک کیس کے سلسلے میں گرفتار کیا ہے۔ترجمان نے کہا کہ اے ڈی نیگی کے گھروں کی تلاشی لی گئی۔ انہوں نے کہا کہ یہ پتہ چلا ہے کہ آئی پی ایس افسر نے این آئی اے کی آفیشل خفیہ دستاویزات کو لیک کیاہے۔این آئی اے نے اس معاملے میں پہلے چھ لوگوں کو گرفتار کیا تھا۔