بھارت

سنیوکت کسان مورچہ کی طرف سے اپنے مطالبات کے حق میں مارچ میں نئی دلی میں احتجاج کا اعلان

 

نئی دلی27 جنوری (کے ایم ایس)
بھارت میں کسانوں تنظیموں کے اتحادسنیوکت کسان مورچہ نے فصلوں کی کم سے کم امدادی قیمت کی قانونی ضمانت سمیت اپنے مختلف مطالبات کے حق میں مارچ میں نئی دلی میںاحتجاج کرنے کا اعلان کیا ۔
سنیوکت کسان مورچہ کے لیڈر درشن پال نے نئی دلی میں منعقد ہ کسان پنچایت میں فصلوں کی کم سے کم امدادی قیمت کی قانونی ضمانت سمیت اپنے مختلف مطالبات کے حق میں مارچ میں نئی دلی میںاحتجاج کرنے کا اعلان کیا ۔ متحدہ کسان مورچہ کی کال پر کسان مہاپنچایت میں پنجاب، ہریانہ، اتر پردیش، ہماچل پردیش، راجستھان اور اتراکھنڈ سمیت مختلف ریاستوں کے کسانوں نے شرکت کی۔منسوخ کیے گئے تین زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کرنے والا یونائیٹڈ کسان مورچہ کم از کم امدادی قیمت کی قانونی ضمانت کا مطالبہ کر رہا ہے۔درشن پال کے علاوہ دیگرکسان رہنمائوں راکیش ٹکیت، جوگندر سنگھ اوگراہن اور ہریندر سنگھ لاکھووال کسان مورچہ میں شرکت کی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button