بھارت

بھارت کی نام نہاد خارجہ پالیسی بے نقاب

مودی حکومت کا امریکی دبائو کے سامنے سرتسلیم خم

نئی دلی: مودی کی بھارتی حکومت نے عوامی مفادات کو پس پشت ڈال کر امریکی دبائو کے سامنے سرتسلیم خم کرلیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق این ڈی ٹی وی کی ایک رپورٹ میں کہاگیاہے کہ امریکا نے بھارت کو روسی تیل خریدنے کیلئے دی گئی پابندیوں میں رعایت ختم کرنیکا اعلان کردیا ہے۔روسی تیل کی خریداری پررعایت نے بھارت کو تیل سپلائی میں خلل کے باوجود اضافی ذخائرحاصل کرنے کاموقع دیا تھا۔ امریکی رعایت کے بعد بھارتی ریفائنریوں نے تقریبا3کروڑ بیرل روسی تیل کے آرڈرز دے رکھے ہیں۔امریکی وزیرخزانہ اسکاٹ بیسنٹ کے مطابق بھارت کی جانب سے11مارچ سے قبل خریدے گئے رعایتی تیل کے سودوں کی مدت اب ختم ہو چکی ہے۔ماہرین کے مطابق امریکا کی جانب سے روسی تیل پر بھارت کیلئے چھوٹ کی میعاد ختم کرنا یہ ثابت کرتا ہے کہ بھارت کی خارجہ پالیسی امریکہ کے رحم وکرم پر ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button