پاکستان

عالمی برادری کشمیر کے بارے میں اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد کیلئے بھارت پر دباﺅ ڈالے، پاکستان

اسلام آباد11فروری (کے ایم ایس )پاکستان نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ جموں وکشمیر پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں پر عملدرآمد کے لیے بھارت پر دباﺅ ڈالے تاکہ کشمیریوں کو ان کا ناقابل تنسیخ حق ، حق خودارادیت مل سکے۔
قائمقام سیکرٹری خارجہ محمد سائرس قاضی Muhammad Syrus Qaziنے اسلام آباد میں سفارتی مشنز کے نمائندوں کو بھارت کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن جموں و کشمیر کے تنازعہ کے پرامن حل سے وابستہ ہے۔
انہوں نے بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموںوکشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو روکنے اور 5 اگست 2019 کے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات کو واپس لینے کے لیے بھی بھارت پر دباو¿ ڈالنے کی ضرورت پر زور دیا۔
قائم مقام سیکرٹری خارجہ نے سفارتکاروں کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کی طرف سے جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور مقبوضہ علاقے میں آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنے کی اسکی غیر قانونی کوششوں سے آگاہ کیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button