پاکستان

سید علی گیلانی پاکستان کے زبردست حامی اورکشمیریوں کے دلوں کی دھڑکن تھے:قمر زمان کائرہ

اسلام آبادیکم ستمبر (کے ایم ایس)
امور کشمیرا ور گلگت بلتستان کے مشیر قمر زمان کائرہ نے ممتاز کشمیری رہنما سید علی گیلانی کی پہلی برسی کے موقع پرانہیں زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ سید علی گیلانی پاکستان کے زبردست حامی تھے اور وہ خود کو پاکستان کا حصہ سمجھتے تھے،وہ کشمیریوں کے دلوں کی دھڑکن تھے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق قمر زمان کائرہ نے سیدعلی گیلانی کی برسی کے موقع پر جاری ایک پیغام میں کہاکہ گیلانی جیسی نمایاں اور طاقتور کشمیری آواز کو ہم سے بچھڑے ایک سال ہو گیا ہے ، جوانی سے وفات تک سید علی گیلانی نے کشمیر کی آزادی کے لیے پر امن جدوجہد کی اور وہ کشمیریوں کے دل کی آواز تھے۔انہوں نے کہاکہ کنٹرول لائن کے دونوں اطراف کشمیری سید علی گیلانی کی آواز پر لبیک کہتے تھے، سید علی گیلانی اور ان کا خاندان اپنی پرعزم جدوجہد کے باعث بھارتی حکومت کے ظلم و جبر کا شکار رہا ،ان کو طویل عرصے تک جیلوں میں قیدرکھا گیا لیکن بھارتی حکومت سید علی گیلانی کے عزم کو شکست دینے میں ناکام رہی ۔قمرزمان کائرہ نے کہاکہ سید علی گیلانی پاکستان کے زبردست حامی تھے اور وہ خود کو پاکستان کا حصہ سمجھتے تھے، بھارتی حکومت ان سے اتنی خائف تھی کہ ان کی وفات پر مقبوضہ وادی میں کرفیو لگا دیا گیااور کشمیری عوام اور ان کے رشتہ داروں کو ان کے جنازے اور تدفین میں شرکت کی اجازت تک نہ دی گئی۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی سید علی گیلانی کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور کشمیریوں کی تحریک آزادی کو کامیابی نصیب فرمائے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button