پاکستان

عالمی برادری یاسین ملک کی بحفاظت رہائی کے لئے کردارادا کرے: مشعال ملک

اسلام آباد06جولائی(کے ایم ایس)انٹرنیشنل انٹر چینج ڈویلپمنٹ ایسوسی ایشن (IIDA)کے ایک وفد نے صدر Mun Yong-Jo کی قیادت میں بدھ کو اسلام آباد میں پیس اینڈ کلچر آرگنائزیشن کی چیئرپرسن مشعال حسین ملک سے ملاقات کی اور انہیں نظر بند حریت رہنما محمد یاسین ملک کا معاملہ ہرعالمی فورم پر اجاگر کرنے کا یقین دلایا۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مشعال ملک نے آئی آئی ڈی اے کے صدر کی حمایت پر ان کاشکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ فسطائی مودی حکومت یاسین ملک کو خاموش کرانے کے لیے تمام وحشیانہ ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ یاسین ملک کشمیر کی جدوجہد آزادی کی ایک توانا آوازہیں جس کی وجہ سے انہیں مختلف من گھڑت مقدمات میں پھنسایا گیا۔مشعال ملک نے کہا کہ ان کے شوہر کو کال کوٹھری میں رکھا گیا ہے اور نہ ان کے اہل خانہ کو اور نہ ہی ان کے وکیل کو ان سے ملنے کی اجازت دی جاتی ہے۔انہوں نے خدشے کا اظہار کیا کہ درجنوں حریت رہنمائوں کو تشدد کا نشانہ بنا کر شہیدکیاگیا ہے اس لئے وہ اپنے شوہر کی حفاظت کے لئے فکر مند ہیں۔انہوں نے وفد سے کہا کہ وہ ان کی رہائی کو یقینی بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔اس موقع پر آئی آئی ڈی اے پاکستان کی کوریا میں صدر سوبا خان اور آئی آئی ڈی اے کی اسٹینڈنگ ایڈوائزر ام جنگ سوپ بھی موجود تھیں۔آئی آئی ڈی اے کے صدر نے مشعال اور سبین ملک کو یادگاری شیلڈ پیش کیے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button