مقبوضہ جموں و کشمیر

سرینگر:انجمن اوقات جامع مسجد کا میر واعظ عمر فاروق کی مسلسل نظر بند ی پر اظہار افسوس

سرینگر 24فروری (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر نے تنظیم کے سربراہ میرواعظ عمر فاروق صاحب کی مسلسل غیر قانونی نظر بندی پر انتہائی افسوس کا اظہار کیا ہے۔
انجمن کی طرف سے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ میر واعظ کو آج مسلسل 183 ویں جمعہ کوبھی نما ز جمعہ کی ادائیگی کے لیے جامع مسجد جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔ بیان میں میر واعظ کی متواتر نظر بندی پر قابض بھارتی انتظامیہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے انکی رہائی کا مطالبہ دہرایا گیا۔
دریں اثنا جامع مسجد سرینگرکے خطیب و امام حئی مولانا سعید احمدنقشبندی نے بھی میرواعظ عمر فاروق کی لگاتار نظربندی پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے قابض انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ شب برات کی مقدس تقریب اور متبرک ماہ رمضان کی آمد سے قبل میرواعظ کی رہائی یقینی بنائے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button