مقبوضہ جموں و کشمیر

کانگریس پارٹی بی جے پی کی پروپیگنڈے اور گمراہ کن سیاست کو شکست دے گی ، رجنی پاٹل

سرینگر28اگست(کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کانگریس پارٹی کے سینئر رہنما رجنی پاٹل نے کہا ہے کہ کانگریس ایک متحرک پارٹی ہے اور وہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے بدنیتی پر مبنی پروپیگنڈے اور گمراہ کن سیاست کو شکست دیے گی ۔
رجنی پاٹل نے ضلع پلوامہ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی اور اسے دو یونین ٹیریٹریز میں تقسیم کرکے مودی حکومت نے کشمیریوں کے جذبات پر حملہ کیاہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بی جے پی کی حکومت عوام دشمن ہے اوروہ کشمیری عوام کواجتماعی سزادے رہی ہے۔انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ تمام ترناکامیوں کے باوجود بی جے پی حکومت لوگوں کی توجہ اصل مسائل سے ہٹانے کیلئے گمراہ کن بیانیہ تیار کررہی ہے۔رجنی پاٹل نے کہا کہ کانگریس عوام کی امنگوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی اور جموں و کشمیر میں عام شہریوں کے اعتماد کو بحال کرنے کی پوری کوشش کرے گی۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button