بھارتی روپے کی قدر میں تاریخی کمی، معاشی ترقی کامودی کا بیانیہ زمیں بوس

نئی دہلی : بھارتی روپے کی قدر میں ہونے والی تاریخی کمی سے معاشی ترقی کے حوالے سے مودی حکومت کا بیانیہ زمین بوس ہوگیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ہندو انتہا پسند تنظیم بی جے پی حکومت کا دنیا کی تیسری بڑی معیشت ہونے کا بیانیہ زمینی حقائق کے سامنے دم توڑنے لگا۔ خلیجی جنگ کے دوران بھارتی روپے کی قدر میں تاریخی کمی نے مودی حکومت کی ناقص پالیسیاں آشکار کر دیں۔عالمی جریدے” بلومبرگ “کے مطابق روپے کی قدر کو عارضی طور پر روکنے کے لیے بھارتی ریزرو بینک 7 ارب ڈالر فروخت کرنے پر مجبور ہو گیا۔ بھارتی ریزرو بینک نے ایک مرتبہ پھر تاریخ کی کم ترین سطح کے قریب بھارتی روپے کو سہارا دینے کے لیے غیر معمولی قدم اٹھایا۔بھارتی ماہر معاشیات سرجیت بھلا کے مطابق مودی حکومت کی معاشی پالیسیوں کے باعث غیر ملکی سرمایہ کاری میں بدترین کمی نے بھارتی معیشت کو شدید متاثر کردیا ہے۔بلومبرگ کے مطابق دنیا کی تیسری بڑی معیشت کا دعویٰ کرنے والے مودی کے دور میں روپے کا بحران خوف کی علامت بن گیا ہے۔ ایک مرتبہ پھر بھارتی روپیہ 95 روپے فی ڈالر تک پہنچتے ہی تاریخ کی کم ترین سطح سے محض 1.3 فیصد د±ور ہے۔بھارتی ماہر معاشیات دنیش ووہرا کا کہنا ہے کہ بھارتی معیشت کی حالیہ صورتحال نے معاشی خوشحالی کا شور مچانے والی مودی حکومت کے مشکوک اعداد و شمار بے نقاب کر دیے ہیں۔ بھارتی عوام کے ٹیکس کو ضائع کرکے مودی اپنی 12 سال کی کھوکھلی معاشی پالیسیوں پر پردہ ڈالنے میں مصروف ہے۔







