بھارت

کرناٹک: امتحانات میں حجاب پر پابندی برقرار رہے گی، بی سی ناگیش

بنگلورو 03مارچ (کے ایم ایس ) بھارتی ریاست کرناٹک کے وزیرتعلیم بی سی ناگیش نے ایک بار پھر حجاب سے متعلق اپنے متعصبانہ موقف کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امتحانات میں حجاب پہننے پر پابندی برقرار رہے گی اور حجابی طالبات کو امتحانات میں شرکت کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ہندو توا جماعت بی جے پی سے وابستہ بی سی ناگیش نے کہا کہ مسلم طالبات کو امتحانی مراکز کے احاطہ تک ہی حجاب پہن کر جانے کی اجازت ہوگی لیکن امتحان کے کمرہ میں انہیں حجاب کو اتارنا ہوگا۔قبل ازیں کچھ طالبات نے اس امید کا اظہار کیا تھا کہ انہیں حجاب پہن کر امتحان میں بیٹھنے اجازت دی جائے گی تاہم وزیر تعلیم کے بیان نے ان کی یہ امید ختم کر دی۔
واضح رہے کہ کچھ روز قبل مسلم طالبات نے اس معاملہ میں سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا تھا اور حجاب پہن کر امتحانات میں شرکت کی اجازت دینے کی اپیل کی تھی۔ یہ معاملہ تاحال بھارتی عدالت عظمی میں زیر التوا ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button