بھارت خطے میں بالادستی کے مذموم عزائم کی تکمیل کیلئے ایل اے سی پربلند ترین ائیر فیلڈتعمیر کر رہا ہے
راجناتھ سنگھ کی طرف سے ائیر فیلڈ کے متعدد منصوبوں کا افتتاح
نئی دلی:
بھارتی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے چین کے ساتھ لائن آف ایکچول کنٹرول پرتعمیر کی جانیوالی دنیا کی بلند ترین ائیر فیلڈ میں متعد د منصوبوں کا افتتاح کیا ہے ۔
بھارت یہ ایئر فیلڈ خطے میں بالادستی کے اپنے مذموم عزائم کی تکمیل کیلئے چین سے محض 40سے50 کلومیٹر دور ایل اے پرسی تعمیر ہو رہا ہے۔ راجناتھ سنگھ نے گزشتہ روز منگل کو 2941کروڑ روپے کی لاگت سے بارڈر روڈ آگنائرزیشن (بی آر او) کی طرف سے تعمیر کی جانیوالے ائیر فیلڈ کے90بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کا افتتاح کیاہے۔ یہ منصوبے شمالی/شمال مشرقی علاقہ کے دس ایل اے سی سے ملحقہ ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں موجود ہیں۔واضح رہے کہ مشرقی لداخ میں نیوما ایئرفیلڈ کی تعمیر سے لداخ میں فضائی بنیادی ڈھانچہ کو کافی فروغ ملے گا اور شمالی سرحدوں پر ہندوستانی فضائیہ کی آپریشنل صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔ گزشتہ تین سال میں سڑک اور پلوںکی تعمیر سمیت کئی اہم اور سفارتی اسٹریٹجک منصوبے مکمل کئے گئے ہیں ۔بی آر او مشرقی لداخ کے اسٹریٹجک نیوما بیلٹ میں اس ایئر فیلڈ کی تعمیر کرے گی۔ یہ دنیا کی سب سے اونچی ائیر فیلڈ ہو گی۔ یہ اسٹریٹجک طور پر کافی اہم تصور کیا جا رہا ہے، کیونکہ اس کے بننے سے چین کے ساتھ لائن ایل آف ایکچول کنٹرول کے قریب تک جنگی طیاروںکو تعینات کیاجاسکے گا۔ نیوما ایڈوانسڈ لینڈنگ گرائونڈ کا استعمال 2020 سے چین کے ساتھ چل رہی سرحدی کشیدگی کے دوران بھارتی فوجیوں اور دیگر سامان کو پہچانے کے لیے کیا جاتا رہا ہے۔ اس لینڈنگ گرائونڈ سے بھارت کو چینوک ہیلی کاپٹر وں اورC-130 طیاروں دونوںکی لینڈنگ اور پرواز کی سہولت حاصل ہے ۔ اب یہاں ایک ایئر فیلڈ کی تعمیر کی جا رہی ہے جہاں جنگی طیارے بھی اتر سکیں گے۔