انسانی حقوق

بھارتی فوج مقبوضہ جموں وکشمیرمیں بے گناہ کشمیریوں کو شہید کررہی ہے: مشعال ملک

download (1)اسلام آباد04مارچ(کے ایم ایس)پیس اینڈ کلچر آرگنائزیشن کی چیئرپرسن اوربھارتی جیل میں نظر بند کشمیری حریت رہنما محمد یاسین ملک کی اہلیہ مشعال حسین ملک نے کہا ہے کہ بھارتی فوج بے گناہ کشمیریوں کو جعلی مقابلوں میں شہید اور ان کی املاک کو تباہ کر رہی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مشعال حسین ملک نے اسلام آباد میں جاری ایک بیان میں افسوس کا اظہار کیا کہ مودی حکومت علاقے میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کے مذموم منصوبے کے تحت کشمیری مسلمانوں کی آبائی زمینیں چھین رہی ہے تاکہ ہندوئوں کی آبادکاری کے لئے راستہ ہموارکیا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ مودی کی ہندوتوا حکومت نے مقبوضہ جموں وکشمیرمیں کشمیریوں کی جائیدادوں کو ضبط کرنا شروع کر دیا تاکہ ان پر دبائو ڈالا جاسکے کہ وہ بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ حق خودارادیت کے لیے اپنی جائز جدوجہد ترک کریں۔انہوں نے انکشاف کیا کہ قابض حکام نے مقبوضہ علاقے میں غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون یو اے پی اے کے تحت مزید تین کشمیریوں کی جائیدادیں ضبط کرلیں۔پیس اینڈ کلچر آرگنائزیشن کی چیئرپرسن نے کہا کہ کشمیریوں کی جائیدادیں ضبط کرنا بھارتی حکومت کی جانب سے سراسر سیاسی انتقام ہے اور اس کا مقصد انہیں بھارتی غلامی کی بیڑیاں توڑنے کی جائز جدوجہد سے باز رکھنا ہے۔تاہم حریت رہنما نے عزم ظاہر کیا کہ بھارتی سازشیں کشمیریوں کو اپنی جائز جدوجہد کو اس کے منطقی انجام تک پہنچانے سے روک نہیں سکیں گی۔مشعال ملک نے عالمی طاقتوں اور اقوام متحدہ کے اداروں پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ علاقے میں مودی حکومت کے ظالمانہ اقدامات کا نوٹس لیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button