انسانی حقوق

این آئی اے نے تین کشمیریوں کے خلاف چارج شیٹ داخل کردی

جموں: غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں بدنام زمانہ بھارتی تحقیقاتی ادارے این آئی اے نے ضلع پونچھ میں آزادی پسند سرگرمیوں کے الزام میں تین کشمیری نوجوانوں کے خلاف چارج شیٹ داخل کردی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق جموں میں این آئی اے کی خصوصی عدالت میں عبدالعزیز، منور حسین اور نذیر حسین کے خلاف چارج شیٹ داخل کی گئی ہے۔تینوںپر کشمیر ی عوام کو آزادی پسند سرگرمیوں میں حصہ لینے کی ترغیب دینے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ این آئی اے نے جموں و کشمیر کی متنازعہ حیثیت کے بارے میں کی گئی تقاریر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ نذیر نے اشتعال انگیز آڈیو کلپس اور ویڈیو ز مقامی لوگوں کے ساتھ شیئر کیں اور انہیں بھارت کے خلاف جنگ چھیڑنے کے لیے اکسایا۔این آئی اے نے اکتوبر 2024میں یہ کیس درج کیا تھا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button