مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارت نے کشمیری عوام کے تمام بنیادی حقوق سلب کررکھے ہیں: نعیم خان

سرینگر06مارچ(کے ایم ایس )کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما نعیم احمد خان نے بھارت میں مودی حکومت پر واضح کیا ہے کہ وہ اپنے ہندوتوا ایجنڈے کو نافذ کرکے مقبوضہ جموں و کشمیر میں زمینی حقائق کو تبدیل نہیں کر سکتی اور جلد یا بدیر بھارت کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق تنازعہ کشمیر کو حل کرناپڑے گا۔
نعیم احمد خان نے جو بھارت کی تہاڑ جیل میں غیر قانونی طور پر نظربند ہیں ، ایک پیغام میں افسوس کا اظہار کیا کہ جموں و کشمیر کے لوگوں کے نہ صرف تمام شہری اور قانونی حقوق بلکہ ان کے بنیادی انسانی اور مذہبی حقوق بھی سلب کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی پاکستان اور بھارت نے مذاکرات کا آغاز کیا کشمیریوں نے اس عمل کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پابندیاں لگانے اور لوگوں کو جیلوں میں ڈالنے سے کوئی مسئلہ حل نہیں ہوگا کیونکہ طاقت کے استعمال سے عوام کی امنگوں کو دبایا نہیں جا سکتا۔انہوں نے کہا کہ حریت قیادت کا مسئلہ کشمیر پر اصولی موقف ہے جس کی پوری دنیا حمایت کرتی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button