مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے 75 نئے کیس رپورٹ ہوئے

سرینگر25اکتوبر (کے ایم ایس)غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے 75 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ گزشتہ 24گھنٹے کے دوران علاقے میں وائرس کی وجہ سے کوئی موت نہیں ہوئی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق وادی کشمیر میں 62 ، جموں خطے میں 10 اور لداخ میں تین نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران وادی کشمیر میں کورونا وائرس کے 57 مریض صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ جموں خطے میں 11 اور لداخ خطے میں پانچ مریض صحت یاب ہوئے۔وادی کشمیرمیں اس وقت کورونا وائرس کے 722 ، جموں خطے میں 144 اور لداخ خطے میں 38 مریض موجودہیں۔سرکاری عہدیداروں نے بتایا کہ میوکورمائکوسس (بلیک فنگس) کا کوئی نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button