مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر : ”ایس آئی یو“ نے 5نوجوانوں کے خلاف فرد جرم دائر کر دی

سری نگر، 29 مارچ (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں” سٹیٹ انویسٹی گیشن یونٹ“ نے ضلع کولگام کی ایک خصوصی عدالت میں پانچ کشمیری نوجوانوں کے خلاف فرد جرم دائر کر دی۔
نوجوانوں کے خلاف فرد جرم کیلر تھانے میں گزشتہ برس درج کی گئی ایک فرضی ایف آئی آر کے سلسلے میں دائر کی گئی۔جنکے نوجوانو ں کے خلاف فرد جرم دائر کی گئی ان کے نام عاقب حسین نندہ ، گوہر منظور بٹ ، آصف لطیف ، افلوک یوسف ڈیگو اور عمر حسین ڈار بتائے جاتے ہیں ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button