امرناتھ یاترا کی سکیورٹی کے نام پر بھارتی فورسز کی581 کمپنیاں مقبوضہ کشمیرمیں تعینات
سرینگر: سنٹرل آرمڈ پولیس فورس کی 581 کمپنیوں کوامرناتھ یاترا کی سکیورٹی کے نام ہر بھارت کے غیر قانونی طور پر زیرقبضہ جموں و کشمیر میں تعینات کیاگیا ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق اس کے علاوہ یاترا کے راستوں کی طرف جانیوالی تمام سڑکوں اور شاہراہوں کو بھی یاتریوں کی سہولت کیلئے عارضی طور پر بند کر دیاجائے گا۔ ان اقدامات کے علاوہ، یاتریوں کی سکیورٹی کیکئےبم ڈسپوزل اسکواڈز ، سراغ رساں کتے اور فضائی نگرانی کے لیے ڈرونز بھی استعمال کیے جائیں گے۔ یہ انتظامات مقبوضہ جموں و کشمیر میں امرناتھ یاترا کیلئے پہلگام اور بالتل دونوں راستوں پرکئے گئے ہیں۔ پہلی بار یاتریوں کی نقل و حرکت کے دوران جیمرز لگائے جائیں گے، جن کی حفاظت سنٹرل آرمڈ پولیس فورسز کرے گی۔ سالانہ ہندو یاترا، 3 جولائی سے 9 اگست تک ہوگی ۔ اس سال یاترا کے دورانیے جوپچھلے سال کے 52 دن سے کم کر کے 38دن کردیا گیاہے۔







