بھارت

راجستھان: ہند و توا غنڈوں کی مارپیٹ سے ایک مسلمان لڑکا جانبحق ، دو شدیدزخمی

 

hate2جے پور 19اگست ( کے ایم ایس ) بھارتی ریاست راجستھان کے علاقے الور میں ہند و توا غنڈوں نے تین مسلمان نوجوانوں کو بے رحمی سے مارا پیٹا جس کے باعث ایک نوجوان جان بحق جبکہ دیگر دو شدید زخمی ہو گئے۔
مسلمان نوجوان الور کے علاقے بانسور میں جنگل میں لکڑی جمع کر رہے تھے کہ ایک درجن کے قریب ہندو توا غنڈوں نے فوریسٹ گارڈز کی گاڑی میں موقع پر پہنچ کر انہیں انتہائی بے رحمی سے مار ا پیٹا جس کے نتیجے میں ایک نوجوان کی موت ہو گئی جبکہ دو زخمی ہوئے۔ہندو غنڈوں نے مسلم نوجوانوں پر لاٹھیوں، تیز دھار آلوں اور سریوں سے حملہ کیا۔ جان بحق ہونے والے لڑکے کا نام وسیم بتایا جاتا ہے۔ پولیس نے واقعے کے حوالے سے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button