بھارت

اجمیر میں درگاہ کے باہر ہزاروں مسلمانوں کا احتجاجی مظاہرہ

جے پور:بھارتی ریاست راجستھان کے اجمیر میں واقع حضرت خواجہ معین الدین چستیؒ کی درگاہ کے باہر ہزاروں مسلمانوں نے پیغمر اسلام ﷺ کی شان اقدس میں ہندو انتہا پسند سوامی کے گستاخانہ بیان اور ہندو توا تنظیموں کیطرف سے درگاہ کوشیو مندر قرار دینے کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق نماز جمعہ کے بعد ہونے والے مظاہرے کے شرکاءنے سیاہ پٹیاں باندھ رکھی تھیں۔انہوں نے مسلمانوں کی دل آزاری کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ۔ درگاہ کی مرکزی تنظیم انجمن کے صدر غلام کبریا نے اس موقع پر کہا کہ بھارت بہت سے اولیاءاور علماءکی سرزمین ہے، کچھ فرقہ پرست لوگ غلط بیانات دیکر کو یہاںکے ماحول کو خراب کرنا چاہتے ہی۔
انجمن کے سیکرٹری سید سرور چستی نے کہاکہ یہ انتہائی افسوسناک ہے کہ مسلمانوں کے خلاف ماحول بنایا جا رہا ہے، نبیﷺ کی شان میں بکواس کے ذریعے مسلمانوں کے دینی جذبات کو ٹھیں پہنچائی جا رہی ہے۔انہوںنے کہا کہ کوئی خواجہ کی درگاہ کو شیو مند قرار دیکر مسلمانوں کو اشتعال دلانے کی کوشش کرتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس سب پر حکومت خاموش ہے جو انتہائی افسوسناک ہے۔ سرور چستی نے کہا کہ اشتعال انگیز بیان دینے والوں کو قانون کے کٹہرے میں لانے کی فوری ضرورت ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button