بھارت

مغربی بنگال میں سی بی آئی کی تحویل میں ایک اور قیدی مردہ پایا گیا

نئی دلی13 دسمبر (کے ایم ایس)
بھارت اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی فسطائی حکومت کے دور میں دوران حراست قتل کے بڑھتے ہوئے واقعات کے دوران ریاست مغربی بنگال میں سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی )کی حراست میں ایک قیدی مردہ حالت میں پایا گیا۔
بھارتی حکام نے میڈیا کو بتایا ہے کہ ہلاک ہونے والے لالن شیخ کو سی بی آئی نے 4دسمبر کو بنگال جھار کھنڈ سرحد سے گرفتار کیاتھا اور وہ ضلع بیر بھوم میں ایجنسی کے رام پورہاٹ کیمپ آفس میں مردہ حالت میں پایا گیا ہے۔سی بی آئی نے دعویٰ کیا ہے کہ لالن شیخ مغربی بنگال کے بوگتوئی گائوں میں تشدد کے اہم ملزموں میں سے ایک تھا۔21مارچ کومقامی ٹی ایم سی لیڈر بہاڈو شیخ کے قتل کے بعد تشدد کے واقعات میں 10افراد ہلاک ہو گئے تھے ۔ ۔ سی بی آئی کلکتہ ہائی کورٹ کے حکم پر اس کیس کی تفتیش کررہی ہے ۔ سی بی آئی کے ایک سینئر اہلکار نے دعوی کیا ہے کہ شیخ کی لاش گیسٹ ہائوس کے واش روم میں لٹکی ہوئی ملی ۔ انہوںنے کہا کہ پولیس کو مطلع کر دیا گیا ہے اور تمام ضروری قانونی کارروائی پوری کی جارہی ہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button