بھارت

جھارکھنڈ :دھماکے میں سی آر پی ایف کانسٹیبل ہلاک، انسپکٹر زخمی

 

CRPF-Susiرانچی 29 ستمبر (کے ایم ایس)
بھارتی ریاست جھارکھنڈ میں ایک دھماکے میں پیراملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کا ایک کانسٹیبل ہلاک جبکہ ایک انسپکٹر شدید زخمی ہو گیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ضلع سنگھ بھوم کے ٹونٹو تھانے کے علاقے میں تمباہاکا اور سرجومبورو گاوں کے درمیان جنگل کے قریب ماﺅ علیحدگی پسندوں کے خلاف ایک آپریشن کے دوران دھماکے میں سی آر پی ایف کی 209 کوبرا بٹالین کا کانسٹیبل راجیش کمار ہلاک اور انسپکٹر بھوپیندر کمار شدید زخمی ہو گیا۔
ریاست میں دھماکوں کے ایسے واقعات میں گزشتہ چند مہینوں میں بھارتی فورسز کے متعدد اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے ہیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button