بھارت

بی جے پی کے آگے سرجھکانے کے بجائے مر جانا پسند کروں گا، جنرل سیکرٹری ترنمول کانگریس

کولکتہ:ترنمول کانگریس کے قومی جنرل سیکرٹری ابھیشیک بنر جی نے کہا ہے کہ اگر انکی جان بھی چلی جائے مگر وہ بی جے پی کے آگے کبھی نہیں جھکیں گے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ابھیشیک نے تحقیقاتی ادارے ”سی آئی ڈی” کی طرف سے نوٹس موصول ہونے کے بعد بی جے پی کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ وہ اپنی جان کی قیمت پر بھی بی جے پی کے ساتھ کبھی ہتھیار نہیں ڈالیں گے ۔ انہوںنے کہا کہ ترنمول والوں کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔
انہوںنے کہا کہ چاہے وہ سی آئی دی ، ای ڈی ، این آئی اے یا کسی اور ایجنسی کا استعمال کریں یا میر ا گھر ہی کیوں نہ گرا دیں ، میں کسی صورت نہیں جھکوں گا۔ انہوںنے کہا کہ میں ان لوگوں میں شامل نہیں ہوں جنہیں دھمکا کر خاموش کرایا جاسکے۔ ابھیشیک نے کہا کہ بی جے پی کے سامنے سرجھکانے کے بجائے میں مر جانا پسند کروں گا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button