بھارت

بھارت : راجستھان میں مسلمان نوجوان کے قتل کے بعد کشیدگی 

 

beating_650_021816055130 جے پوریکم اکتوبر(کے ایم ایس) بھارتی ریاست راجستھان کے قصبے رام گنج اور آس پاس کے علاقوں میں اس وقت فرقہ وارانہ کشیدگی پیدار ہوگئی جب ایک مسلمان نوجوان کو ہندو انتہاپسندوں نے پیٹ پیٹ کر قتل کردیا۔

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق جمعہ کی رات دو موٹرسائیکلوں کے درمیان ٹکرکے بعد ہندو انتہاپسندوں کے ایک گروپ نے 18سالہ مسلمان نوجوان محمد اقبال کو پیٹ پیٹ کرقتل کر دیا۔ پولیس نے بتایا کہ سبھاش چوک میں دو موٹر سائیکلیں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے بعد ایک موٹر سائیکل سوار نے   ایک گروپ کے ہمراہ دوسرے سوار کو جس کی شناخت 18سالہ محمد اقبال کے نام سے ہوئی ہے ،بری طرح زدوکوب کیا ۔ پولیس نے بتایا کہ متاثرہ شخص کو ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ یہ واقعہ قریبی سی سی ٹی وی کیمروں میں محفوظ ہوگیا اور فوٹیج سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہوگئی۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دونوں موٹر سائیکلیں آپس میں ٹکرا رہی ہیں۔ اقبال کو زخمی حالت میں سڑک پر دیکھا جا سکتا ہے اور ایک آدمی اسے گھسیٹتے ہوئے لے جارہا ہے۔ اس واقعے کے مناظر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہو گئے ہیں۔ واقعے سے علاقے میں فرقہ وارانہ کشیدگی پیدا ہو گئی کیونکہ مسلم اکثریتی علاقوں میں دکانیں بند کر دی گئیں اور مقتول کے اہل خانہ اور مقامی لوگوں نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے مجرموں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button