بھارت

تامل ناڈو: فیکٹری میں زور داردھماکہ ،23مزدورہلاک

چنائی:بھارتی ریاست تامل ناڈو کے ضلع ویروھونگرمیں ایک پٹاخہ ساز فیکٹر ی میں ایک زور دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 23افراد مزدور ہو گئے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق دھاکہ اس وقت ہوا جب 30کے لگ بھگ ملازم معمول کے پیداواری عمل میں مصروف تھے ۔ بتایا جا رہا ہے کہ کیمیائی اجزا کو ملانے کے دوران پیدا ہونے والی رگڑ اس ہولناک دھماکے کا سبب بنی۔ دھماکے کی شدت اس قدر زیادہ تھی کہ فیکٹری کے کم از کم چار کمرے مکمل طور پر تباہ ہو گئے اور اسکی آواز تقریبا دس کلو میٹر دور تک سنی گئی۔
دھماکے اطلاع ملتے ہی قریبی علاقوں سے فائر اینڈ ریسکیو عملہ جائے وقوعہ پر پہنچا اور ایک گھنٹے سے زائد وقت کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا۔زخمیوں کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جبکہ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔
ریاست کے وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن نے اندوہناک واقعے پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے ہلاک شدگان کے لواحقین سے دلی ہمدردی ظاہر کی ہے۔ یا د رہے کہ تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ ایم کے۔ سٹالن نریندر مودی کی زیرقیادت بھارتی حکومت کے بڑے ناقدین میں سے ایک ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button