مقبوضہ جموں و کشمیر

درگاہ حضرت بل کے تمام افسران اورعملہ معطل

سرینگریکم: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی فسطائی حکومت  نے جموں وکشمیروقف بورڈ کی آڑ میں مسلمانوں کے مذہبی معاملات میں مداخلت کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے درگاہ حضرت بل کے تمام افسران اور عملے کو معطل کرنے کا حکم دیا ہے۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق جموں و کشمیر وقف بورڈ کی چیئرپرسن نے عید میلاد النبیۖ کے موقع پر فرائض میں غفلت برتنے کا بہانہ بناکر درگاہ حضرت بل کے تمام افسران اور عملے کو معطل کرنے کا حکم دیا ہے۔حکم نامے کے مطابق یہ کارروائی عید میلاد النبیۖکے موقع پر چیئرپرسن کے حضرت بل کے اچانک دورے کے موقع پر عوامی شکایات پر کی گئی۔ حکم نامے میں کہاگیا ہے کہ متعلقہ افسران اور عملہ بار بار احکامات اور ہدایات کے باوجود عقیدت مندوں کو مناسب سہولیات فراہم کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ اس کے پیش نظر درگاہ حضرت بل کے تمام افسران اور عملے کو فرائض میں سنگین غفلت برتنے پر فوری طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ اس معاملے کی تحقیقات کے لیے چیئرپرسن کی سربراہی میں تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔واضح رہے قابض حکام نے بھارتیہ جنتا پارٹی کی ایگزیکٹورکن ڈاکٹر درخشاں اندرابی کو جموں وکشمیر وقف بورڈ کی چیئرپرسن مقرر کیاہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button