مقبوضہ جموں و کشمیر

کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنمائوں کا شہید محمد مقبول بٹ کو شاندار خراج عقیدت

سرینگر11فروری (کے ایم ایس)
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنمائوں نے معروف کشمیری رہنما محمد مقبول بٹ کو ان کے 38ویں یوم شہادت پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں محمد مقبول بٹ کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہدا کی قربانیوں کوہرگز رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا اور وہ دن دور نہیں جب جموں و کشمیر بھارت کے چنگل سے مکمل طور پر آزاد ہو گا۔کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما بلال صدیقی نے سرینگر میں ایک بیان میں مقبول بٹ کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ 11فروری کومحمد مقبول بٹ کی شہادت کی وجہ سے ہمیشہ نڈرکشمیریوں کے لیے یوم احترام کی حیثیت حاصل رہے گی ۔ انہوں نے جدوجہد آزاد ی کشمیر کواس کے منطقی انجام تک جاری رکھنے کے کشمیریوں کے عزم کا اعادہ کیا۔کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماء ایڈووکیٹ دیویندر سنگھ بہل نے ایک بیان میں محمدمقبول بٹ کو ان کی شہادت کی برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے شہدا ء کی قربانیوں کا فراموش نہ کرنے کے کشمیریوں کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہاکہ عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ شہید مقبول بٹ اور شہید افضل گورور کی میتوں کی انکے اہلخانہ کے حوالے کرنے کیلئے بھارت پر دبائو بڑھائیں۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کی رہنما زمرودہ حبیب نے سرینگر میں اپنے بیان میں محمد مقبول بٹ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے مقبول بٹ اور افضل گورو کی میتوں کو انکے اہلخانے کے حوالے کرنے کا مطالبہ دوہرایا۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنمائوں خادم حسین اور سید سبط شبیر قمی نے سرینگر میں جاری ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ محمد مقبول بٹ کی جموںوکشمیر کی بھارتی تسلط سے آزادی کیلئے گرانقدر خدمات اور قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ محمد مقبول بٹ نے اپنی زندگی جدوجہد آزادی کے لیے وقف کررکھی تھی۔حریت رہنما عبدالصمد انقلابی نے سرینگر میںجاری ایک بیان میں محمد مقبول بٹ اور محمد افضل گورو کی میتیں ان کے اہلخانہ کے حوالے کرنے کا مطالبہ دہراتے ہوئے کہاکہ حق خودارادیت تنازعہ کشمیر کے حل کی بنیاد فراہم کرتا ہے جس سے خطے میں مستقل امن قائم ہو گا۔کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیرشاخ کی رہنما شمیم شال نے اسلام آباد میں ایک بیان میں کہا ہے کہ مقبول بٹ اور افضل گورو کشمیری عوام کے ہیرو ہیں جنہیں ان پر فخر ہے۔ انہوں نے دونوں شہدا کی نئی دلی کی تہاڑ جیل سے میتوں کی واپسی کا اپنامطالبہ دوہرایا۔ حریت آزاد جموں و کشمیر کے رہنما محمد سلطان نے اسلام آباد میں ایک بیان میں کہا ہے کہ کشمیری شہدا نے اپنے مادر وطن پر بھارت کے ناجائز قبضے کے خاتمے کیلئے اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے ۔ انہوں نے حریت پسند کشمیر ی عوام کی جانب سے 9 اور 11فروری کو مکمل ہڑتال کو جموں وکشمیر پر بھارت کے غیر قانونی تسلط کے خلاف ریفرنڈم قرار دیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button