بھارت

آسام کے چار اضلاع میں کالے قانون آرمڈفورسز سپیشل پاورز ایکٹ کی توسیع

AFSPA

گواہاٹی:بھارتی حکام نے ریاست آسام کے چار اضلاع میں کالے قانون آرمڈ فورسز سپیشل پاورز ایکٹ میں مزید چھ ماہ کی توسیع کر دی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حکام نے بتایاکہ ڈسٹربڈ ایریا ایکٹ اورآرمڈ فورسز سپیشل پاورز ایکٹ (AFSPA)کو ریاست کے چار اضلاع میں مزید چھ ماہ کے لیے توسیع دی گئی ہے۔ڈی جی پی گیانیندر پرتاپ سنگھ نے کہاکہ اتوار سے آسام کے چار اضلاع ڈبرو گڑھ، تینسوکیا، شیواساگر اور چرائیدیو میں آرمڈ فورسز سپیشل پاورز ایکٹ میں توسیع ہو جائے گی ۔کالا قانون بھارتی فوج،پیراملٹری فورسز، پولیس اہلکاروں اور ایجنسیوں کو آپریشن کرنے اور بغیر کسی پیشگی وارنٹ کے کسی کو بھی گرفتار کرنے کا اختیار دیتا ہے، اس کے علاوہ اگر وہ کسی کو گولی مار کرقتل کردیتے ہیں توان کے خلاف کسی قسم کی کارروائی نہیں کی جاسکتی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button