بھارت

رام پورضمنی انتخابات: مسلم ووٹروں کو ووٹ ڈالنے سے روکنے کیلئے بھارتی پولیس کا تشدد

رامپور05دسمبر(کے ایم ایس)
بھارتی ریاست اتر پردیش میں رامپور کی نشست پر ہونیوالے ضمنی انتخابات کی پولنگ کے دوران پولیس نے مسلم ووٹرز کو ووٹ ڈالنے سے روکنے کے لیے تشددکا نشانہ بنایااورانہیں ہراساں کیا۔
رامپور کی نشست پر پولنگ کے دوران ایک ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں ایک مسلمان خاتون چیخ چیخ کر کہہ رہی ہے کہ کس طرح پولیس ووٹ ڈالنے کیلئے گھروں سے باہر نکلنے والے مسلمانوں کو بے رحمی سے تشددکا نشانہ رہی ہے اور باقی لوگوں کو ووٹ ڈالنے سے روکنے کیلئے دھمکا رہی ہے ۔سماج وادی پارٹی کے مسلم امیدوار عاصم راجہ نے میڈیا کو بتایا ہے کہ علاقے کی صورتحال انتہائی کیدہ ہے۔ پولیس نے پولنگ بوتھوں پر قبضہ کر لیا ہے اور وہ مسلمانوں کو ووٹ ڈالنے نہیں دے رہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ سلم علاقوں میں لوگوںکو اپنے گھروں سے باہر نکلنے سے روکنے کے لیے رکاوٹیں کھڑی کی گئی ہیں۔ان کا مزید کہناتھا کہ مسلم علاقوں سے بمشکل 8سے10 فیصد پولنگ ہوئی ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ پولیس مسلم ووٹروں کے ووٹر کارڈ چھین رہی ہے، ان کے ساتھ بدسلوکی کی جارہی اور انہیں تشدد کا بھی نشانہ بنایا جارہا ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button