بھارت

بھارت اور مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کی نسل کشی ُ کا خطرہ ہے،جنیوسائیڈ واچ

واشنگٹن 17جنوری (کے ایم ایس)
بین الاقوامی تنظیم جنیو سائیڈ واچ کے صدر ڈاکٹر GREGORY STANTON نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ قوم پرست ہندوئوں کے نفرت آمیز اور انتہا پسند نظریے ہندوتوا کی روک تھام میں اپنا کردار ادا کرے جس سے بھارت اور اسکے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں مسلمانوں کی نسل کشی کا خطرہ ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق انہوں نے ان خیالات کا اظہار امریکی کانگریس کو دی جانے والی ایک بریفنگ کے دوران کیا جس کا اہتمام انڈین امریکن مسلم کونسل نے کیا تھا۔ڈاکٹر STANTON نے اس خدشے کا اظہار نسل کشی کے دس مراحل کی سائنسی طرز پر کی گئی تحقیق کی بنیاد پر کیا جس کے مطابق بھارت ان تمام دس مراحل سے آگے بڑھ چکا ہے جو ملک میں بیس کروڑ سے زائد مسلمانوں کے لئے سنگین خطرہ ہے۔ڈاکٹر GREGORY STANTON کے مطابق بھارت میں مسلمانوں کی نسل کشی کے عمل میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے مسلم مخالف بیانات و تقاریر، بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں کشمیر میں پانچ اگست کا غیر قانونی اقدام اور متنازعہ شہریتی ترمیمی قانون جیسے واقعات سے مزید شدت آئی ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button