مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارت :نیوز کلک سے وابستہ 25صحافیوں سے دہلی پولیس کی پوچھ گچھ

نئی دہلی: بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں پولیس کے خصوصی سیل نے نیوز کلک سے وابستہ 25صحافیوں اوران کے ساتھیوں سے پوچھ گچھ کی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق یہ پوچھ گچھ آن لائن نیوز پورٹل کے خلاف غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون یواے پی اے کے تحت درج کیس کے سلسلے میں کی گئی ہے۔مقدمے میں الزام لگایا گیا ہے کہ نیوز پورٹل ملک کے اندر ملک دشمن ایجنڈے کو فروغ دینے میں ملوث ہے۔ کیس کی تحقیقات ابھی جاری ہے۔اس سے پہلے 3اکتوبر کواس کیس کے سلسلے میں خصوصی سیل نے بیک وقت چھاپوں کے دوران نو خواتین صحافیوں سمیت تقریبا 46افراد سے پوچھ گچھ کی تھی۔3 اکتوبر کو نیوز کلک کے ایڈیٹر انچیف پرابیر پورکایاستھا اور ان کے ساتھی امیت چکرورتی کی گرفتاری کے بعدنیوز کلک کے دفتر اور اس کے صحافیوں کے گھروں سے 300سے زائد الیکٹرانک آلات ضبط کیے گئے۔پولیس نے کیس سے متعلق مواد حاصل کرنے کے لیے ان آلات کو جانچ کے لیے فارنزک سائنس لیب بھیج دیا ہے۔4اکتوبر کو عدالت میں جمع کرائی گئی ریمانڈ کاپی کے مطابق دہلی پولیس نے الزام لگایا کہ نیویل رائے سنگھم، پرابیر پورکایاستھا اور امیت چکرورتی براہ راست رابطے میں تھے اور کشمیر کے بغیر بھارت کا نقشہ بنانے اور اروناچل پردیش کو ایک متنازعہ علاقہ ظاہرکرنے کے منصوبوں پر بات چیت کر رہے تھے۔ ریمانڈ کاپی میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ ملزمان نے مختلف کمپنیوں کے ذریعے ایک ارب پندرہ کروڑ روپے کی غیر ملکی فنڈنگ وصول کی ہے۔واضح رہے کہ 2014ء میںمودی کے اقتدارسنبھالنے کے بعد سے بھارت میں نہ صرف اقلیتوں پر مظالم میں اضافہ ہواہے بلکہ حکومت پر تنقید کرنے والے صحافیوں اور دانشوروں کو بھی نشانہ بنایاجارہا ہے اورنیوز کلک کے خلاف کارروائی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button