مقبوضہ جموں و کشمیر

روح اللہ مہدی کا مقبوضہ کشمیرمیں اراضی پر جبری قبضے پر اظہار تشویش

نئی دلی:نیشنل کانفرنس کے رکن پارلیمنٹ آغا روح اللہ مہدی نے بھارتی پارلیمنٹ میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں ریل کی پٹری بچھانے کے نام پر کشمیریوں کی زرعی اراضی اور باغات پر قبضے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مہدی نے کہاکہ کشمیریوں کے باغات اور زرعی اراضی پر ریلوے لائن کی آڑ میں قبضہ کیاجارہاہے جوکہ کشمیری کاشت کاروں کا واحد ذریعہ معاش ہے ۔ انہوں نے مزید کہاکہ بھارت نے اگست 2019میں دفعہ370کو منسوخ کر کے مقبوضہ کشمیرکی خصوصی حیثیت ختم کر دی تھی اور اب زمینوں پر قبضے کے ذریعے جموںوکشمیر کی ثقافتی ورثے اور معیشت کو تباہ کیاجارہاہے ۔آغا روح اللہ نے مزیدکہا کہ بھارت دنیا کو جمہوریت کادرس دیتے ہوئے جموںوکشمیرمیں تمام جمہوری اقدار کو کچل رہا ہے ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button