مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم کے خلاف مظفر آباد میں احتجاجی مظاہرہ

c3fff7fe-b486-4ee8-ae69-75731298322cمظفرآباد 20 جنوری (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کے خلاف آج مظفر آباد میں ایک احتجاجی مظاہرہ کیاگیا ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پاسبان حریت جموں و کشمیر کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرے میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ مظاہرین جنہوں نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے اقوام متحدہ پرزوردیا کہ وہ مقبوضہ علاقے میں بھارتی ریاستی دہشت گردی بند کرانے اورجموں وکشمیر میں رائے شماری کے ذریعے کشمیریوں کو انکا حق خودارادیت دلوانے کیلئے بھار ت پر دبائو بڑھائے ۔مظاہرین بھارت مخالف اور آزادی کے حق میں نعرے بلند کر رہے تھے ۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے پاسبان حریت کے چیئرمین عزیر احمد غزالی نے کہاکہ گزشتہ کئی دہائیوں سے کشمیری عوام اپنے تمام بنیادی انسانی حقوق سے محروم ہیں۔ انہوں نے کہاکہ فسطائی بھارتی حکومت نے 5اگست 2019کو جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت منسوخ کر کے مقبوضہ علاقے میں مسلم اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنے کیلئے ہزاروں بھارتی شہریوں کو ڈومیسائل جاری کئے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ مودی کی سفاک بھارتی حکومت نے کشمیری عوام کے سیاسی،سماجی ، مذہبی اور بنیادی انسانی حقوق سلب کر رکھے ہیں۔ شوکت جاوید میر ، سید عبدالصمد ، بلال احمد فاروقی، عثمان علی ہاشم، ڈاکٹر محمد منظور، راجہ ذخیر خان، جاوید احمد مغل، فیصل فاروق اور دیگر مقررین نے اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں سے اپیل کہ وہ مقبوضہ کشمیرمیں نہتے کشمیریوں پر ڈھائے جانیوالے مظالم پر بھارت کو جواب دہ ٹھہرائے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button