مقبوضہ جموں و کشمیر
اترپردیش :پاکستان کی جیت کا جشن منانے پر 7افراد پر غداری کا مقدمہ درج
لکھنو28اکتوبر (کے ایم ایس )
بھارتی ریاست اتر پردیش میں پولیس نے T20عالمی کپ میں پاکستان کے ہاتھوں بھارت کی عبرتناک شکست کے بعد سوشل میڈیا پر پیغامات پوسٹ کرنے یا بھارت مخالف نعرے لگانے پر سات افراد کے خلاف بغاوت کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔
ان سات میں سے تین کشمیری طلبا بھی شامل ہیں، جو آگرہ میں زیر تعلیم ہیں جبکہ دیگر تین افرادکا تعلق بریلی اور ایک کالکھنوسے ہے ۔ پولیس کے مطابق ان میں سے پانچ کو 24اکتوبر کو میچ کے بعد بھارت کے خلاف بیان بازی پرگرفتار کیا گیا ہے۔ان تینوں کشمیری طلبا کو آگرہ میں ان کی کالج انتظامیہ نے سوشل میڈیا پر پاکستان کی جیت کا جشن منانے کیلئے پیغامات پوسٹ کرنے پر معطل کر دیا تھا۔وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی ہدایت پر ریاست بھرمیں پاکستان کی جیت کا جشن منانے والوں کی شناخت کی جارہی ہے۔