مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارتی فورسز کالے قوانین کی آڑ میں بدترین جنگی جرائم کا ارتکاب کررہی ہیں: ماس موومنٹ

سرینگر 30 اگست (کے ایم ایس)غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں جموں و کشمیر ماس مومنٹ نے کہا ہے کہ دہشت گرد بھارتی فورسزعلاقے میں نافذ کالے قوانین کی آڑ میں بدترین جنگی جرائم کا ارتکاب کررہی ہیں اور اب تک ہزاروںبے گناہ کشمیر یوں کو شہید ، گرفتار اور لاپتہ کیا گیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ماس مومنٹ کے سیکرٹری انفارمیشن شبیر احمد نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہاکہ آج جہاں لاپتہ افراد کا عالمی دن منایا جا رہا ہے وہیںمقبوضہ جموںو کشمیر میں اس وقت بھی ہزاروں افراد لاپتہ ہیں جن کو بھارتی فورسز نے گرفتارکرکے غائب کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان لاپتہ کشمیریوں کی بازیابی کے لئے عالمی سطح پر آواز بلند کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ مقبوضہ علاقے میںہزاروں کی تعداد میں گمنام قبریں دریافت ہو چکی ہیں اورلاپتہ افراد کے لواحقین کو خدشہ ہے کہ ان گمنام قبروں میں ان کے پیاروں کو شہید کرکے دفن کیاگیا ہے۔ شبیر احمد نے کہاکہ بھارتی فورسزبے گناہ کشمیر یوں کو گرفتارکرکے لاپتہ کر دیتی ہیں اور کئی کئی سال گزرجانے کے باوجود لواحقین کو اپنے پیاروں کی کوئی معلومات نہیں ہوتیں۔ انہوں نے کہاکہ بھارتی فورسز نوجوانوں کو کالے قوانین کے تحت گرفتار کر کے جیلوں میں پہنچادیتی ہیں جہاں ان کے ساتھ غیر انسانی سلوک کیا جاتا ہے اور تشدد کرکے انہیں شہید کیا گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ 5 اگست 2019 سے بھارتی مظالم میں ہوشربا اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے کہاکہ اقوام متحدہ سمیت عالمی برادری کی ذمہ داری ہے کہ وہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارت کی جانب سے جاری مظالم کانوٹس لے اور تنازعہ کشمیر کے پر امن حل کے لئے موثر کردار ادا کرے۔شبیر احمد نے کہاکہ مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال اب عملی اقدامات کی متقاضی ہے کیونکہ یہ کشمیری عوام کی زندگیوں اور ان کے مستقبل کا مسئلہ ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button