بھارت

بھارت:اترپردیش کے اسکول میں طلباء کے نماز پڑھنے پر پرنسپل معطل

namaz-UP-1068x601-1-1030x580

لکھنو: بھارت میں بی جے پی کی حکومت والی ریاست اتر پردیش میں طلبا ء کے ایک گروپ کو اسکول کے کیمپس میں نماز پڑھنے کی اجازت دینے پر ایک سرکاری پرائمری اسکول کی پرنسپل کو معطل کر دیا گیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق محکمہ تعلیم کے ایک ضلعی سطح کے افسر نے دعویٰ کیا کہ اسکول کے احاطے میں نماز پڑھنا محکمانہ ضوابط کے خلاف ہے۔یہ کارروائی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہونے کے بعد کی گئی جس میں اسکول کے کیمپس میں طلبا کے ایک گروپ کو نماز پڑھتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ بلاک ایجوکیشن آفیسر دنیش کٹیار کی تحقیقات کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ کچھ بچوں نے اسکول کے احاطے میں نماز پڑھی ہے۔تفتیشی افسر کے مطابق مذکورہ اسکول کی پرنسپل میرا یادو کو اتر پردیش گورنمنٹ سرونٹ(ڈسپلن اینڈ اپیل)رولز 1999کے تحت فوری طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔افسر نے کہا کہ اس کے علاوہ اسکول کے دیگر اساتذہ تہذیب فاطمہ اور ممتا مشرا کو بھی اس عمل میں معاونت کرنے پر سخت انتباہ جاری کیا گیا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button