مقبوضہ جموں و کشمیر

کپواڑہ میں خاتون کے ہاں چاربچوں کی پیدائش، طبی سہولیات کی عدم دستیابی کی وجہ سے تین بچوں کی موت

Kupwara-die-due-to-lack-of-healthسرینگر: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں طبی سہولیات کی عدم دستیابی کے سبب ضلع کپواڑہ کے ایک اسپتال میں ایک خاتون کے ہاں پیدا ہونے والے چار بہن بھائیوں میں سے تین کی موت ہوگئی۔
خاتون کے رشتہ دار نے صحافیوںکو بتایا کہ ڈاکٹروں کے مطابق تینوں بچے کم وزن کی وجہ سے زندہ نہیں رہے۔مرنے والے بچوں میں دو لڑکے اور ایک لڑکی شامل ہے۔ رشتہ دار نے بتایا کہ ایک اور بچے کو جے وی سی ہسپتال بمنہ سرینگر منتقل کیا گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم کیرن قصبے سے تقریبا 8ہزارفٹ کی بلندی پر رہتے ہیں اور وہاں کوئی طبی سہولت یا سڑک کا رابطہ نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم ضلعی انتظامیہ سے گزارش کرتے ہیں کہ علاقے کے لوگوں کی تکالیف کو کم کرنے کے لیے طبی سہولت اور مناسب سڑک رابطہ فراہم کیا جائے۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ کیرن کپواڑہ سے تعلق رکھنے والی خاتون کو پی ایچ سی کیرن میں داخل کیا گیا تھا اور اسے آدھی رات کے قریب ایس ڈی ایچ کپوارہ منتقل کیا گیا تھا جہاں اس نے چار بچوںکو جنم دیا جن میں تین لڑکے اور ایک لڑکی شامل تھی۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button