مقبوضہ جموں و کشمیر

حریت رہنمائوں کی ظہور بٹ سے ملاقات، دیگر رہنماں کی رہائی کا مطالبہ کیا

سرینگر19 مارچ (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنمائوں شبیر احمد ڈار، محمد یاسین بٹ اور شہزادہ سلیم نے آج ترہگام کپواڑہ میںجموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے رہنما ظہور احمد بٹ کے گھر جاکران سے ملاقات کی جو 4سال کی غیر قانونی نظربندی کے بعد حال ہی میں رہا ہوئے ہیں۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق ممتاز کشمیری رہنما شہیدمحمد مقبول بٹ کے چھوٹے بھائی ظہور احمد بٹ کو عدالت کی جانب سے کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت ان کی نظربندی کو کالعدم قراردیے جانے کے بعد رہا کیا گیا۔اس موقع پر حریت رہنمائوں نے ان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا اور بھارت اور مقبوضہ جموں وکشمیر کی مختلف جیلوں میں غیر قانونی طور پر نظر بند تمام حریت رہنماں اور کارکنوں کی رہائی کا مطالبہ کیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button