مقبوضہ جموں و کشمیر
سرینگر: سینٹرل جیل میں قیدی کی حرکت قلب بند ہونے سے موت
سرینگر 09 دسمبر (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میںآج سینٹرل جیل سری نگرمیں ایک قیدی دل کا دورہ پڑنے سے چل بسا۔
قید کی شناخت مشتاق احمد ڈار کے نام سے ہوئی ہے جو بھارتی فوج کی حمایت یافتہ ملیشیا ”اخوان“ کا رکن رہ چکا ہے۔ یہ ملیشیا بھارتی فوج نے 1990 کی دہائی میں تحریک آزادی سے وابستہ کشمیریوں کی ٹارگٹ کلنگ کے لیے قائم کی تھی۔
متوفی ضلع پلوامہ کے علاقے پامپورکا رہائشی تھا۔