پاکستان

کشمیر اورفلسطین کے دیرینہ تنازعات کے حل کے بغیر پائیدارامن ممکن نہیں،راجہ پرویز اشرف

raja parviaz Ashraf

اسلام آباد :قومی اسمبلی کے اسپیکرراجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ کشمیر اور فلسطین کے دیرینہ تنازعات حل کئے بغیر دنیا میں پائیدار امن کا قیام ممکن نہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق راجہ پرویز اشرف نے یوم شہداء جموں کے موقع پر جاری ایک پیغام میں شہدائے جموں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام کی امنگوں اور اقوام متحدہ کی قرادادوں کے مطابق مسئلہ کشمیرحل ہوگا اور شہدا جموں کی قربانیاں رنگ لائیں گی ۔انہوں نے کہاکہ6نومبر 1947کو غاصب بھارتی فورسز اور ڈوگراراج نے لاکھوں نہتے کشمیریوں کو شہید کیا ۔ انشا اللہ شہدائے جموں کی قربانیاں رنگ لائیں گی اور مسئلہ کشمیر حل ہوگا ۔ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں آبادی کے تناسب اور جغرافیائی حیثیت کو بدلنے کی متعدد بار مذموم کوششیں کی۔انہوں نے کہا کہ غاصب بھارتی افواج نے آبادی کے تناسب کو بدلنے کیلئے لاکھوں کشمیری مسلمانوں کو شہید کیا ۔ بھارت کی مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کی سازشیں نا پہلے کامیاب ہوئی اور نا آئندہ ہوں گی ۔پاکستان کشمیری عوام کے حق خودارادیت کے اصولی موقف کی حمایت جاری رکھے گا ۔راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ عالمی برادری مسئلہ کشمیر اور فلسطین میں انسانی حقوق کی پامالیوں کا نوٹس لیں اور ان کے حل کیلئے ٹھوس اقدامات کرے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button