بھارتپاکستان

پاکستان کی بی جے پی کے ایک اور رہنما کے گستاخانہ بیان کی مذمت

اسلام آباد، 24 اگست (کے ایم ایس)پاکستان نے بھارتیہ جنتاپارٹی (بی جے پی )کے رہنما اور ریاست تلنگانہ کے رکن اسمبلی راجہ سنگھ کی طرف سے آنحضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان اقدس میں توہین آمیز بیان کی شدید مذمت کی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق وزارت خارجہ کے ترجمان نے آج کہا کہ یہ گزشتہ تین ماہ کے دوران بی جے پی رہنماﺅں کیطرف سے دوسرا گستاخانہ بنا ن ہے ۔ انہوں نے کہا کہ توہین آمیز بیانات سے پاکستانی عوام اور دنیا بھر کے اربوں مسلمانوں کے جذبات کو شدید ٹھیس پہنچی ہے۔ انہوں نے کہا کہ توہین آمیز بیانات کے مرتکب رہنماﺅں کے خلاف بی جے پی کی طرف سے کی گئی علامتی اور غیر موثر تادیبی کارروائی بھارتی اور پوری دنیا کے مسلمانوں کے درد اور غم کو دور نہیں کرسکتی۔ ترجمان نے کہا کہ یہ انتہائی قابل مذمت ہے کہ راجہ سنگھ کو گرفتاری کے چند گھنٹوں کے اندر ضمانت پر رہا کر دیا گیا اور بی جے پی کے لوگوں نے ان کا خیرمقدم کیا۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ واقعہ ایک بار پھر مسلمانوں کے تئیں موجودہ بھارتی حکومت کے نفرت انگیز رویے اور بھارت میں اسلامو فوبیا کی تشویشناک رفتار کو ظاہر کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ بھارت ایک غیر اعلانیہ ہندو راشٹرمیں تبدیل ہو چکا ہے جہاں مسلمانوں کے حقوق اور انکے دینی عقائد کو پامال کیا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بھارتی حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ توہین آمیز بیانات کے مرتکب بی جے پی رہنماﺅں کے خلاف فوری سخت کارروائی کرے ۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان عالمی برادری سے بھی مطالبہ کرتا ہے کہ وہ بھارت میں اسلامو فوبیا کا فوری نوٹس لے اور مسلم اور اسلام مخالف ایجنڈے کی کھلم کھلا حمایت پر بی جے پی حکومت کا محاسبہ کرے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button