مقبوضہ جموں و کشمیر

ایس آئی اے کی طر ف سے غیر قانونی طور پر نظر بند دوکشمیریوں کے خلاف چارج شیٹ داخل

نئی دہلی کے زیر کنٹرول ایس آئی اے کے ریاسی میں چھاپےسرینگر: نئی دہلی کے زیر کنٹرول ریاستی تحقیقاتی ایجنسی(ایس آئی اے)نے سرینگر کی ایک عدالت میں ایک جھوٹے مقدمے میں غیر قانونی طور پر نظر بند دو کشمیریوں کے خلاف چارج شیٹ داخل کردی ہے۔
ایس آئی اے نے تحریک آزادی کشمیر کے لیے سعودی عرب اور مسقط عمان سے فنڈز اکٹھے کرنے کے الزام پر سرینگر کے رہائشی دانش احمد کول اور فیضان اشتیاق خرادی کے خلاف چارج شیٹ داخل کی۔ یہ کیس 2021میںغیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون یواے پی اے کے تحت درج کیا گیا تھا۔ غیر قانونی طور پر نظربند نوجوان حماد فاروق ترمبو کے خلاف اسی کیس میں پہلے ہی چارج شیٹ داخل کی جا چکی ہے۔ بھارتی پولیس نے حماد فاروق ترمبو کی غیرقانونی نظربندی کا جواز پیش کرنے کے لئے انہیں مجاہد تنظیموں کا معاون قرار دیا ہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button