مقبوضہ جموں و کشمیر

پیپلز لیگ کی کشمیری سیاسی قیدیوں کی مسلسل اور غیر قانونی نظربندی کی شدید مذمت

اسلام آباد21ستمبر (کے ایم ایس)جموں وکشمیر پیپلز لیگ نے کشمیری سیاسی قیدیوں کی مسلسل اور غیر قانونی نظربندی کی شدید مذمت کی ہے۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق پیپلز لیگ کے وائس چیئرمین سید اعجاز رحمانی نے آج امن کے عالمی دن کے موقع پر ایک بیان میں کہاکہ مسلسل فوجی محاصرہ ، قتل وغارت اورکالے قوانین کے تحت گرفتاریاں مقبوضہ جموںوکشمیر کی بدترین صورت حال کی عکاسی کرتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے وادی کشمیر کو دو سال سے محاصرے میں رکھ کر علاقے کی معیشت ، تعلیم ، روزگار ، سیاحت اور روز مرہ کی زندگی کا نظام تباہ کر دیا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا ہے کہ بھارت جموںوکشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کے مذموم منصوبوں پر عمل پیرا ہوکر اورہمسایہ ممالک کے ساتھ جنگی صورت حال پیدا کرکے خطے کے امن کو خطرے میں ڈال رہاہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت حق خودارادیت کے حصول کے لئے جاری کشمیریوں کی جدوجہد کو دبانے کے لئے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بے گناہ نوجوانوں کو جعلی مقابلوں میں شہید کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے سوچی سمجھی سازش کے تحت پرامن سیاسی قیادت اور نوجوانوں کے گرد گھیرا تنگ کر رکھا ہے۔اعجاز رحمانی نے کہا کہ بھارت کے پالیسی سازوں اور حکومت کو یہ بات نہیں بھولنی چاہیے کہ ان کی جارحانہ پالیسیوں سے نہ صرف جموں و کشمیر بلکہ پورے جنوبی ایشیا کے عوام پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button