مقبوضہ جموں و کشمیر

کل جماعتی حریت کانفرنس کانظربند حریت رہنما ئوں اورکارکنوں کی حالت زار پر اظہار تشویش

APHC (1)سرینگر: کل جماعتی حریت کانفرنس نے مقبوضہ جموں وکشمیر اور تہاڑ، اتر پردیش، جودھ پور، ہریانہ، پنجاب اوربھارت کی دیگر جیلوں میں نظر بند حریت رہنمائوں اور کارکنوں کی بگڑتی ہوئی صحت اور سلامتی کے حوالے سے گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ متعدد نظربند مختلف عارضوں میں مبتلا  ہیں اور جیل حکام کی مجرمانہ بے حسی کی وجہ سے وہ ہڑیوں کا ڈھانچہ بن کے رہ گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نظربند کشمیریوں کو کال کوٹھریوں میں رکھا جاتا ہے اور ان پر جسمانی تشدد کیا جاتا ہے۔ ترجمان نے بھارت کو خبردار کیا کہ اگر کسی بھی نظر بند حریت رہنما کو ضیا مصطفی کی طرح دوران حراست شہید کیا گیا تو اس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔ انہوں نے غیر قانونی طور پر نظر بند تمام کشمیری حریت رہنمائوں اور کارکنوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔ ترجمان نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین مسرت عالم بٹ، شبیر احمد شاہ، محمد یاسین ملک، آسیہ اندرابی، فہمیدہ صوفی، ناہیدہ نسرین، نعیم احمد خان، شاہد الاسلام ، ایاز اکبر، پیر سیف اللہ، راجہ معراج الدین، فاروق احمد ڈار، شاہد یوسف، شکیل یوسف، ڈاکٹر حمید فیاض، ڈاکٹر شفیع شریعتی، ڈاکٹر محمد قاسم، محمد یوسف فلاحی، ڈاکٹر جی ایم بٹ، مظفر احمد ڈار، بلال صدیقی، مولوی بشیر عرفانی، مشتاق الاسلام، امیر حمزہ، نور محمد فیاض، فہیم رمضان، حیات احمد بٹ، رفیق احمد شاہ، شوکت حکیم، عادل زرگر، عمر عادل ڈار، ایڈووکیٹ زاہد علی، ظفر اکبر بٹ، غلام قادر بٹ، رفیق احمد گنائی، انجینئر رشید، انسانی حقوق کے کارکن خرم پرویز، صحافیوں آصف سلطان، عرفان مجید اور فہد شاہ سمیت ہزاروں سیاسی نظربندوں کی ثابت قدمی اور عزم صمیم کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ انہوںنے کہا کہ انہیںسیاسی انتقام کا نشانہ بناکر جھوٹے اور من گھڑت الزامات کے تحت بھارت اور مقبوضہ جموں وکشمیرکی جیلوں میں نظربند کیا گیا ہے۔ترجمان نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل اور انسانی حقوق کی دیگر عالمی تنظیموں پر زور دیا کہ وہ بھارت اور مقبوضہ جموں وکشمیر کی جیلوں کا دورہ کریں تاکہ نظربند رہنمائوں اور کارکنوں کی صحت کے بارے میں معلومات حاصل ہوسکیں۔ بیان میں اقوام متحدہ اور دیگر عالمی فورمز پر زور دیا گیا ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور جموں و کشمیر کے عوام کی امنگوں کے مطابق حل کرنے میں مدد کریں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button