مقبوضہ جموں و کشمیر

عمران خان کی طرف سے سیدعلی گیلانی کی وفات پر رنج و غم کا اظہار

انکے مشہور نعرے ”ہم پاکستانی ہیں ، پاکستان ہمارا ہے”کو دوہرایا

اسلام آباد 02 ستمبر(کے ایم ایس)
وزیراعظم عمران خان نے بزرگ حریت رہنماء سید علی گیلانی کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ انہوں نے کشمیریوں کے حق خودارادیت کیلئے عمر بھر جدوجہد جاری رکھی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے ایک ٹویٹ میں سیدعلی گیلانی کی طویل جدوجہد کو یاد کرتے ہوئے کہاکہ انہیں قابض بھارتی حکام نے ظلم و تشدداور نظربندی کا نشانہ بنایا تاہم ان کے عزم وحوصلے میں کوئی کمی نہیں آئی۔
ادھرایک اور ٹویٹ میں عمران خان نے سیدعلی گیلانی کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انکے مشہور نعرے”ہم پاکستانی ہیں اور پاکستان ہمارا ہے” کو دوہرایا۔انہوں نے کہاکہ "ہم پاکستان میں ان کی جرات مندانہ جدوجہد کو سلام پیش کرتے ہیں اور ان کے ان الفاظ کویاد کرتے ہیں”ہم پاکستانی ہیں اور پاکستان ہمارا ہے”۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیدعلی گیلانی کی وفا ت پرپاکستان کا جھنڈاسرنگوں رہے گا اور ہم سرکاری سطح پر یوم سوگ منائیں گے ۔KMS-06/Y

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button