APHC-AJK

فاروق رحمانی کا اسرائیل اور بھارت کو ہتھیاروں کی فراہمی روکنے کا مطالبہ

Farooq Rehmani webاسلام آباد: کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں وکشمیر شاخ کے سینئر رہنما محمد فاروق رحمانی نے مشرق وسطی اور جنوبی ایشیا کی موجودہ سنگین صورتحال میں اسرائیل اور بھارت کو ہتھیاروں کی فراہمی پر پابندی کا مطالبہ کیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فاروق رحمانی نے اسلام آباد میں جاری ایک بیان میں کہا کہ صہیونی ریاست غزہ میں21ویں صدی کے ہولوکاسٹ کی واحد ذمہ دار ہے جس میں سفید فاسفورس استعمال کرکے چارہزار سے زائد بچوں سمیت11ہزار سے زائد فلسطینیوں کو شہیداور 28ہزار سے زائد کو زخمی کیاگیا۔ فاروق رحمانی نے کہا کہ غزہ کے دس لاکھ لوگوں کو ان کے گھروں سے بے دخل کر دیا گیا ہے اور کم از کم ایک صہیونی وزیر نے کہا کہ وہ غزہ پر ایٹم بم کے استعمال کو خارج از امکان قرار نہیں دیتے جبکہ اسرائیلی وزرا اور مسلح افواج کے کمانڈر فلسطینیوں کو انسانی درندے قرار دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ سب کچھ بین الاقوامی انسانی قانون اور انسانی حقوق کے عالمی منشور کی کھلی خلاف ورزی ہے۔انہوں نے کہاکہ اقوام متحدہ، امریکہ اور مغربی ممالک کی پارلیمنٹوں اور دیگر اداروں کو دنیا بھر کی ریلیوں میں شریک لاکھوں لوگوں کے جنگ بندی اور آزادفلسطینی ریاست کے مطالبے کو سننا چاہیے جو مشرق وسطیٰ میں امن کی جانب ایک عظیم قدم ہوگا۔محمد فاروق رحمانی نے کہا کہ اسی طرح بھارت نے 5اگست 2019 کے اقدام کے تحت کشمیر کوضم کرنے کا یکطرفہ فیصلہ کیا۔انہوں نے دنیا کے تمام ممالک پر زور دیا کہ وہ بین الاقوامی انسانی قانون کی سنگین اور کھلی خلاف ورزیوں کے خلاف عملی اقدامات کریں جومظلوم اقوام اور پوری دنیا کے لوگوں کی خواہشات کے مطابق ہوں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button