مقبوضہ جموں و کشمیر

پرفیسر نذیر احمد شال کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے تعزیتی مجلس کا اہتمام

WhatsApp Image 2024-01-01 at 1.28.52 PM

اسلام آباد: کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں وکشمیر شاخ نے سفارتی محاذ پر متحرک کشمیری حریت رہنما پروفیسرنذیر احمد شال کے انتقال پر انہیں خراج عقید ت پیش کرنے کے لئے اسلام آباد میں اپنے دفتر میں ایک تعزیتی مجلس کا اہتمام کیاجس کی صدارت کنوینر محمود احمد ساغرنے کی۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سابق وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر سردار عتیق احمد خان مجلس کے مہمان خصوصی تھے۔ تعزیتی مجلس میں نذیر احمد شال کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاگیا کہ وہ ایک بے باک کشمیری رہنما تھے جنہوں نے تنازعہ کشمیر اورمقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوجیوں کی طرف سے جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو بین الاقوامی سطح پر موثر انداز میں اجاگرکیا۔ حریت رہنمائوں نے اس موقع پر کہاکہ تحریک آزادی کشمیر کے لئے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔ انہوں نے کہاکہ پروفیسر شال نے بین الاقوامی سطح پر کشمیریوں کے جذبات کی بھرپور ترجمانی کی اورکشمیریوں کی حالت زارسے دنیا کو آگاہ کیا۔ انہوں نے کہاکہ نذیر احمد شال نے اپنی پوری زندگی تحریک آزادی کشمیر کے لئے وقف کردی اور عالمی فورموں پرکشمیریوں کا موقف بھرپورانداز میں پیش کیا۔ انہوں نے کہاکہ نذیر احمد شال کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ یہی ہے کہ ان کے مشن کو جو ہرحریت پسند کشمیری کا مشن ہے ،آگے بڑھایا جائے اورجدوجہد آزادی کو اس کے منطقی انجام تک جاری رکھا جائے۔مقررین نے کہاکہ مرحوم پروفیسر نذیر احمد شال ایک دانشور،کئی کتابوں کے مصنف ،کشمیر کاز کے علمبردار اور ایک شریف النفس انسان تھے جنہوں نے اپنی پوری زندگی تنازعہ کشمیر کے حل اورجموں وکشمیر کی بھارتی تسلط سے آزادی کے لئے وقف کردی۔مقررین نے نذیر احمد شال کے ساتھ ساتھ تحریک آزادی کشمیر کے لئے شاندار خدمات پر مرحوم شیخ تجمل الاسلام ،محمد ایوب ٹھاکراورایڈوکیٹ مشتاق احمد وانی کوبھی خراج عقیدت پیش کیا۔ مجلس میں نذیر احمد شال کے لئے مغفرت کی دعا کی گئی اور سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت کیاگیا۔تعزیتی مجلس میں حریت رہنمائوں غلام محمد صفی، محمد فاروق رحمانی،سید فیض نقشبندی ،سید یوسف نسیم،میر طاہر مسعود ،شیخ عبدالمتین ،امتیاز وانی، رفیق احمد ڈار ، حسن البناء ،ایڈوکیٹ پرویز ، الطاف حسین وانی ،زاہد صفی، ڈاکٹر ولید رسول ، محمد حسین خطیب ، راجہ شاہین ، دائود یوسفزئی ،مشتاق احمد بٹ ، اعجاز رحمانی ، نثارمرزا ،سلیم ہارون، عبدالماجد، عبدالحمید، جاوید جہانگیر ،خورشید احمد میر،محمد اشرف ڈار غلام نبی بٹ راجہ پرویز, افسر خان, عدیل مشتاق وانی,سید گلشن ،مقبوضہ جموں وکشمیر سے تعلق رکھنے والے صحافیوں لطیف احمد ڈار ، نعیم الاسد ، مقصود منتظر، محمد اشرف وانی، عبدالعزیز ڈیگو ، محمد شہباز، اقبال بلوچ، محمد رفیق، چوہدری آصف محمود,خالد شبیر اور دیگر نے شرکت کی۔

WhatsApp Image 2024-01-01 at 2.12.01 PM

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button